کرپشن میں ملوث 7ٹریفک پولیس اہلکار نوکری سے فارغ

کرپشن میں ملوث 7ٹریفک پولیس اہلکار نوکری سے فارغ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی ٹریفک نے کرپشن میں ملوث اہلکاروں کوسخت سزائیں دیں، 7 اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کردیاگیا،8کو سنگین سزائیں سنائی گئیں۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کرپشن میں ملوث15 اہلکار پیش ہوئے ۔

ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ نے 7 اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کردیا جبکہ 8کے خلاف سنگین سزائیں سناتے ہوئے دو سال سروس میں کٹوتی کے احکامات جاری کئے ۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈی آئی جی ٹریفک کے سرپرائز وزٹ پر شیریں جناح ٹریفک سیکشن کے سیکشن آفیسر، ریکارڈ کیپر اور پانچ کانسٹیبلز کو ہیوی ٹریفک سے رشوت وصول کرتے ہوئے ملوث پائے جانے پر نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔ٹریفک سیکشن شارع فیصل کے اہلکار بغیر چالاننگ آفیسر کے چالان کر رہے تھے جس کی ممانعت کی گئی تھی خلاف ورزی کرنے پر سیکشن آفیسر اور چار کانسٹیبلز کی دو سال سروس میں کٹوتی کا حکم جاری کیا۔غیر قانونی چیکنگ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر ٹریفک سیکشن اکبر روڈ کے ہیڈ کانسٹیبل اور دو کانسٹیبلز کی دو سال سروس میں کٹوتی کا حکم جاری کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں