ماہی گیروں کی کاروبار کیلئے مالی مدد کریں گے ،نجمی عالم

 ماہی گیروں کی کاروبار کیلئے مالی مدد کریں گے ،نجمی عالم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی مشیر فشریز اینڈ لائیو سٹاک سید نجمی عالم نے ابراہیم حیدری میں غیر قانونی جال جلانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ بولو گجو جار ایک مچھلی مار ہے جس پر مکمل پابندی ہے ۔۔۔

اس جال کو نہ روکا گیا تو چند سالوں میں سمندر مچھلیوں سے خالی ہو جائے گا، کوئی کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو غیر قانونی جال کو ختم کیا جائے گا اور میں خود سمندر جا کر آپریشن کی نگرانی کروں گا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا سمندر سے ممنوعہ جال ہٹانے کا حکم دیا ہے ۔ صوبائی وزیر نجمی عالم نے کہا کہ ماہی گیروں کیلئے رہائشی کالونی، ماہی گیروں کیلئے کارڈ اور چھوٹی جیٹیوں کو سہولتیں دینے کا اعلان بھی کیا۔ انھوں نے خطاب میں کہا کہ گہرے سمندر میں چلنے والی کشتیوں کو ٹریکر لگائے جائیں گے تاکہ ماہی گیر ہندوستان کی حدود میں داخل نہ ہو سکیں اور گرفتاری سے بچ سکیں جبکہ طوفان کی صورت میں ماہی گیروں کو ٹریکر کے ذریعے بھی اطلاع دی جائے گی۔ نجمی عالم نے کہا کہ ہم ماہی گیروں کو کاروبار کیلئے مالی مدد فراہم کریں گے اور پیپلز پارٹی ماہی گیروں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سمندر سے ہٹائے جانے والے جالوں کی تعداد کے بارے میں ہر 15 دن بعد رپورٹ دی جائے تاکہ ممنوعہ جال لگانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ۔ انھوں نے ماہی گیروں سے درخواست کی کہ ہماری مدد کریں تاکہ منشیات کے خلاف کریک ڈان کیا جاسکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں