معذور افراد کو بااختیار بنانے کیلئے ترکیہ کی جانب سے تعاون

معذور افراد کو بااختیار بنانے کیلئے ترکیہ کی جانب سے تعاون

کراچی (نیوز ایجنسیاں )معذور افراد کو بااختیار بنانے کیلئے ترکیہ کی جانب سے تعاون کیا گیا ،اس ضمن میں دارالسکون میں معذور افراد کو بااختیار بنانے کیلئے موٹرائزڈ الیکٹرک وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں۔

تقریب ترکیہ کے سفیر پروفیسر ڈاکٹر مہمت پاچاجی ، وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو ، ترکیہ کے قونصل جنرل جمال سانگو،ٹیکا کراچی کے سربراہ حلیل ابراہیم بشاران اوردیگر کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کے سفیر پاچاجی نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے تعلقات جمہوریہ ترکیہ اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قیام سے پہلے بھی تاریخ میں بہت پرانے ہیں۔ پاکستان نے برادرانہ بازو پھیلاتے ہوئے زلزلے سے متاثرہ ترکی نے 28 جانیں بچائیں، اسی طرح ترکی نے پاکستان میں سیلاب کے بعد 13 گڈ ول ٹرینیں پاکستان بھیجیں۔ ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی ٹیکا کے ذریعے ہم پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے ۔ سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کراچی میں صحت کے شعبے کی ترقی کے لیے ٹیکا کے مستقل طرز عمل پر اظہار تشکر کیا۔ سندھ حکومت پاکستان کی ترقی کے لیے ترکیہ اور ٹیکا کی حمایت کو سراہتی ہے اور اس کے لیے ہر طرح سے معاونت کرے گی۔ ٹیکا کراچی کے سربراہ حلیل ابراہیم بشارن نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ ٹیکا معذور پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے معیار زندگی کو بااختیار بنانے میں اپنا حصہ ڈالتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں