مجلس وحدت کے وفد کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات

 مجلس وحدت کے وفد کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے وفد کے ہمراہ ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان سے ملاقات کی۔۔

 اور حالیہ سانحے میں شہید ہونے والے ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور دیگر کی شہادت پر تعزیت اور بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔وفد میں مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید اسد نقوی، ڈویژنل صدر علامہ صادق جعفری، علماء ونگ صوبہ سندھ کے رہنماء علامہ اسحاق قرائتی، صوبائی رہنماء صابر کربلائی،ناصر حسینی،عزاداری ونگ کراچی کے صدر سید رضی حیدر رضوی کے علاوہ ڈویژنل و اضلاع کے نمائندگان مولانا عباس مطہری، سید عمران سید حیدر زیدی، سید میثم عباس شامل تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں