المنائی ایسوسی ایشن جی سی حیدرآباد کراچی چیپٹر کااجلاس

المنائی ایسوسی ایشن جی سی حیدرآباد کراچی چیپٹر کااجلاس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں جدید ترین اسپتال تعمیر کیا جائے گا، اس کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو تمام امور کا جائزہ لے گی۔

اس بات کا فیصلہ المنائی ایسوسی ایشن گورنمنٹ کالج حیدرآباد کے کراچی چیپٹر اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت اقبال قریشی نے کی۔ اجلاس میں انڈس اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر برائے گلوبل ریسورس ڈیولپمنٹ پرویز احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی اور اسپتال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ بنیادی صحت مرکز سے لے کر 500 بستروں کے اسپتال کی تعمیر پر مثبت فیصلے کئے گئے ۔ اس موقع پر المنائی ایسوسی ایشن کے سرپرست اقبال قریشی نے اس بات پر آمادگی کا اظہار کیاکہ اگر انڈس اسپتال چاہے تو وہ کروڑوں روپے مالیت کی بنی ہوئی عمارت فوری طور پر اس کے حوالے کرنے کے لئے تیار ہیں تاکہ حیدرآباد اور اس کے گردو نواح میں آباد لوگوں کو علاج کی جدید ترین علاج کی سہولتیں میسر ہو سکیں۔ پرویز احمد نے کہاکہ اسپتال المنائی ایسوسی کی جانب سے حیدرآباد کے لئے ایک تحفہ ہوگا،اس نیک مقصدکے لئے وہ ہر طرح کے تعاون کے لئے تیار ہیں۔اسپتال قائم کرنے کے حوالے سے جلد از جلد کام آگے بڑھانے کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے کوآرڈینیٹر امین یوسف ہوں گے جب کہ ارکان میں پرویز احمد، ڈاکٹر نفیس، فہیم قریشی اور ندیم مرزا شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں