ماڈل کالونی:جماعت اسلامی کے تحت مفت آئی کیمپ

ماڈل کالونی:جماعت اسلامی کے تحت مفت آئی کیمپ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ماڈل کالونی مہران ڈپو کے تحت فری آئی کیمپ کا انعقادہواجس میں سینکڑوں افرادنے استفادہ کیا ۔

موتیا کے مریضوں کو مفت آپریشن کے لیے پی او بی اسپتال لے جانے کا بندوبست کیا گیا۔عوام نے جماعت اسلامی کی کوششوں کو سراہا۔ جماعت اسلامی کے مقامی ذمہ دار مصدق الحق اور یوتھ کونسلر طارق نواز جو کھیو کا شکریہ ادا کیا۔فری آئی کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما وسیم مرزا ،علاقائی ذمہ داران فہد خان،عبدالحسیب اور دیگر نے کہا کہ جماعت اسلامی عوامی خدمت کیلئے میدان عمل میں موجود ہے ،جب بھی کوئی مصیبت آفت یا مشکل مرحلہ آیا جماعت اسلامی نے ہمیشہ خدمت کا سفر جاری رکھا اور عوام کے شانہ بشانہ شریک رہے ۔اس موقع پر جوکھیہ،سومرو،لاشاری، پالاری، بوگھیو، شورو، کلہوڑو اور دیگر برادریوں کے ذمہ داران نے جماعت اسلامی کی کوششوں کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں