کے الیکٹرک کا لائسنس فی الفور کینسل کیا جائے ،مولانا عبد الماجد

کے الیکٹرک کا لائسنس فی الفور کینسل کیا جائے ،مولانا عبد الماجد

کراچی(این این آئی)کے الیکٹرک کے ظلم کا واحد علاج یہ ہے کہ اس کا لائسنس فی الفور کینسل کردیا جائے ، اس طرح نہ رہے گا بانس اور نہ بجے گی بانسری، اس لیے کہ کے الیکٹرک کی انتظامیہ سمجھنے والی چیز نہیں ہے ۔۔

 یہ پہلے دن سے ہی اپنے معصوم صارفین پر ظلم ڈھا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی صدر پاکستان امن کونسل سندھ، مہتمم مدرسہ تعلیم القرآن، امام و خطیب جامع مسجد الخلیل بھٹائی آباد گلستان جوہر مولانا عبد الماجد فاروقی نے مدرسہ تعلیم القرآن میں کے الیکٹرک کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ اور اوور لوڈنگ بلز کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔مولانا عبد الماجد فاروقی نے کہا کہ اگر کے الیکٹرک کے لائسنس کی توسیع نہ کی جاتی تو آج کراچی کی عوام کو یوں دوبارہ کے الیکٹرک کے ظلم کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں