اسپیشل سیکورٹی یونٹ میں 1500 سے زائد بھرتیوں کا آغاز

اسپیشل سیکورٹی یونٹ میں 1500 سے زائد بھرتیوں کا آغاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسپیشل سیکورٹی یونٹ میں 1500 سے زائد بھرتیوں کا آغاز کردیاگیا، خواہشمند آن لائن فارم بھی جمع کراسکتے ہیں۔ ایس ایس یو نے ڈیجیٹل ویڈیو بھی جاری کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے اسپیشل سیکورٹی یونٹ میں باقاعدہ بھرتیوں کیلئے آگاہی مہم شروع کی گئی ہے ۔ ترجمان کے مطابق مجموعی طورپر 1550 کمانڈوز کی بھرتیوں کیلئے آن لائن فارم جاری کیاگیا ہے ۔ ترجمان نے بتایا کہ یونٹ میں جونیئر کلرک، کمانڈوز، ڈرائیور،الیکٹریشن،میسن، پلمبر، ٹیلر ماسٹر،پینٹر،کار پینٹر، ڈینٹر ، آٹو میٹک، نائب قاصد،ہیر ڈریسر، باورچی،ویٹر، سینیٹر ورکر سمیت دیگر مختلف اسامیوں کیلئے بھرتیوں کا عمل شروع کیاگیا ہے ۔ سندھ بھر سے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں۔ جبکہ بھرتی کا عمل SIBA ٹیسٹنگ سروس (STS) کے ذریعے کیا جائے گا۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد نے یونٹ میں بھرتی کے لیے میرٹ اور شفافیت کو اولین ترجیح قرار دیا ہے ۔آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 جون 2024، جبکہ گریڈ 1 تا 4 کی آسامیوں کی آخری تاریخ 25 جون 2024 ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں