نجی بینک کے منیجر سمیت 3افراد کی خودکشی

نجی بینک کے منیجر سمیت  3افراد کی خودکشی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں ایک بچے کی ماں اور نجی بینک کے منیجر سمیت 3 افراد نے گلے میں پھندا لگا کر اور کھٹمل ماردوا پی پر اپنی زندگیوں کاخاتمہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق محمودآبادتھانے کی حدود اختر کالونی سیکٹر بی میں گھر کے اندر پھندا لگاکر 29سالہ ماریہ زوجہ فیبرک مسیح نے خودکشی کرلی جس کی لاش جناح اسپتال لائی گئی،متوفیہ ایک بچے کی ماں تھی۔شارع نورجہاں تھانے کی حدودماریہ اپارٹمنٹ کے فلیٹ میں 40سالہ رضوان حسین نے پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔متوفی میزان بینک میں آپریشنل منیجر تھا۔ کورنگی مہران ٹاؤن میں واقع ایک گھرمیں 40سالہ شہزاد ولد محمد رفیق نے زہریلی چیز کھاکر خودکشی کرلی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں