ایک ہفتے میں 460گرانفروشوں پر33لاکھ روپے جرمانہ

 ایک ہفتے میں 460گرانفروشوں پر33لاکھ روپے جرمانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی انتظامیہ نے شہر کی بہتری اور مسائل کے حل اور کھانے پینے کی اشیا کے سرکار ی نرخ کے نفاذ کیلئے مختلف اقدامات کئے ہیں۔

پیر کو کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت شہر کی بہتری اور سرکاری نرخ کے نفاذ کیلئے قیمتیں اور اشیا کا معیار چیک کرنے کے اقداما ت کا جائزہ لینے کیلئے ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو بتا گیا کہ گراں فروشوں کے خلاف کارروائی موثر بنائی جا رہی ہے ۔ ایک ہفتہ میں 460 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی میں 33 لاکھ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ 20 دکانیں سر بمہر کی گئیں۔ ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری اشیا کی فروخت پر کارروائی کی رپورٹ پیش کی ۔ کمشنر نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز کھانے پینے کی اشیا کے سرکاری نرخ کا نفاذ اور معیار کو یقینی بنانے کیلئے مربوط کوششیں جاری رکھیں۔ ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والی تجاوزات اور تعمیراتی ملبہ ڈالنے والو ں کے خلاف مہم کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا ۔کمشنر نے کہا کہ پتھارے داروں کو فٹ پاتھ اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے سے روکا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں