الخدمت کے تحت ماں اور سماجی ذمہ داری کے عنوان سے تقریبات

الخدمت کے تحت ماں اور سماجی ذمہ داری کے عنوان سے تقریبات

کراچی (پ ر) الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت ماؤں کے عالمی دن کی مناسبت سے شہر بھر میں قائم کلیسٹرز میں ماں اور ہماری سماجی ذمہ داری کے عنوان سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔

لیاری ،کورنگی ،اورنگی ،نارتھ کراچی ،ملیر ،ائرپورٹ سمیت دیگر کلیسٹرز میں پروگرامز منعقد کیے گئے جس میں باہمت ماوں اوران کے بچوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر ماں اور ہماری سماجی ذمہ داری کے موضوع پر ورکشاپس منعقد کی گئیں جن میں بچوں کو ماں کی عظمت سے متعلق اللہ کے احکام اور احدیث مبار کہ کی روشنی میں آگاہ کیا گیا ۔بچوں نے مختلف تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لیا ۔ان سرگرمیوں سے بچے اور مائیں خوب محظوظ ہوئیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں