کلک کی جانب سے ٹاؤنز کو ویب سائٹس بنا کر دینے کا سلسلہ شروع

کلک کی جانب سے ٹاؤنز کو ویب سائٹس بنا کر دینے کا سلسلہ شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ پراجیکٹ کلک کی جانب سے کراچی کے تمام ٹاؤنز کو ان کے ٹاؤن کی ویب سائٹس بنا کر ان کے ٹیکنکل ڈپارٹمنٹ کو دینے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔

ورلڈ بینک اور سندھ حکومت کے تعاون سے جاری کلک پراجیکٹ جو کہ بلدیاتی اداروں کی خودمختاری اور مضبوطی کے لئے فعال کردار ادا کررہا ہے اس کے زیر اہتمام ٹاون میونسپل کارپوریشنز کو جدید خطوط پر آراستہ اور ڈیجیٹلائز کرنے کے لئے تمام ٹاونز کے ٹیکنکل اسٹاف کو باقاعدہ طور پر ویب سائٹ کو آپریٹ اور اپڈیٹ کرنے کے لئے ٹریننگ بھی فراہم کی جارہی ہے ۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کلک لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ کے شعبہ آئی ٹی کے ایکسپرٹ دانیال احمد خان کا کہنا تھا کہ کراچی میونسپل کارپوریشن اور تمام ٹاونز کے اسٹاف کو کلک لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ویب سائٹس کا مکمل لنک اور ٹریننگ فراہم کی جارہی ہے اور ٹیکنکل سپورٹ کی فراہمی مستقل طور پر جاری رہے گی۔ ٹاونز کے نمائندگان کی جانب سے کلک لوکل ڈپارٹمنٹ کے اس انقلابی اقدام کو کھلے دل سے سراہا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں