ابراہیم رئیسی ورفقا کی یاد میں شمعیں روشن

ابراہیم رئیسی ورفقا کی یاد میں شمعیں روشن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت ہفتہ وار مرکزی اجتماعی دعائے توسل و دعا دعائیہ اجتماع اور چراغاں بیاد آیت اللہ ابراہیم رئیسی و رفقاء یاد میں انعقاد محفل شاہ خراسان روڈ پر کیا گیا ۔

جس میں خصوصی شرکت خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران کے ڈائریکٹر جنرل آقا ئے سعید طالبی نیا، اورنگزیب سلطان، میونسپل کمشنر ظفر اقبال، شاہد راجپوت، صحافی شہزاد بٹ، مولانا بشیر، بین المذاھب فورم کے مولانا علی حجتی، مولانا سلمان کاظمی، مولانا فیروز الدین رحمانی، حیدری، پاک قاسمی اسکاؤٹس، ماتمی انجمنوں، سماجی، سیاسی، اسکاؤٹس کے نمائندوں کی کثیر تعداد اور مومنین و خواتین نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی و ساتھیوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور رہنماؤں نے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں