حکمرانوں سے خیر کی امید نہیں بجٹ مایوس کن ہوگا، طارق مدنی

حکمرانوں سے خیر کی امید نہیں  بجٹ مایوس کن ہوگا، طارق مدنی

کراچی (این این آئی)پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ حکمرانوں سے خیر کی کوئی امید نہیں۔ نئے مالی سال 25-2024 کا بجٹ انتہائی مایوس کن ثابت ہوگا ۔۔

اور مایوس کن بجٹ سے مہنگائی کا ایک ایسا طوفان آئے گا جس سے عام آدمی کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو جائیں گے اور لوگوں کی فاقہ کشی اور محرومیوں میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی امن سیکریٹریٹ شیرشاہ میں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے حوالے سے سیاسی و مذہبی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ طارق مدنی نے کہا کہ موجودہ حکومت میں قومی خزانے کو لوٹنے والے کرپٹ سیاسی عناصر شامل ہیں اور سادہ عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں