پروفیسر غفور احمد مرحوم کی صاحبزادی انتقال کر گئیں

پروفیسر غفور احمد مرحوم کی صاحبزادی انتقال کر گئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر پروفیسر غفور احمد مرحوم کی صاحبزادی انتقال کر گئیں، مرحومہ کی نماز جنازہ بدھ کو بعد نماز عصر بیت المکرم مسجد گلشن اقبال میں ادا کی گئی۔۔

 اور مقامی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کراچی کے عبوری امیر منعم ظفر خان سمیت جماعت اسلامی کے ذمہ داران و کارکنان، عزیز و اقارب اور اہل محلہ نے شرکت کی۔ دریں اثناء امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سمیت دیگر ذمہ داران نے مرحومہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں