حیدر آباد:چاروں تعلقوں کے ریٹائرڈ اساتذہ کا احتجاجی مظاہرہ

حیدر آباد:چاروں تعلقوں کے ریٹائرڈ اساتذہ کا احتجاجی مظاہرہ

حیدر آباد (نمائندہ دنیا) گورنمنٹ ریٹائرڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع حیدرآباد کے چاروں تعلقوں قاسم آباد ،حیدرآباد سٹی، لطیف آباد اور حیدرآباد دیہی کے تحت مرکز کے کلیدی ذمہ داران کی کال پر بدھ کو پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔۔

 جس میں سیکڑوں ریٹائرڈ ٹیچرز (مرد و خواتین )نے شرکت کی۔ مظاہرے میں لوکل کونسل ریٹائرڈ ملازمین ایسوسی ایشن بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے صدر علی اکبر بروہی ، جنرل سیکریٹری عبدالکریم قریشی کی سربراہی میں ان کی تنظیم کے ارکان جبکہ گورنمنٹ سیکنڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن (گسٹا)حیدرآباد ڈویژن کے صدر محمود علی چوہان ، گسٹاحیدرآباد کے ضلعی صدر عبدالقیوم شیخ نے ساتھیوں سمیت اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شرکت کی اور ریٹائرڈ ملازمین کے دیرینہ مطالبات کی بھر پور حمایت کی۔ گورنمنٹ ریٹائرڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ضمیر خان نے خطاب میں کہا کہ پورے سندھ میں ریٹائرڈ ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں،حکومت ریٹائرڈ ملازمین کے مطالبے پر کوئی توجہ نہیں دے رہی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں