میرپور خاص:تعلقہ میں 10 غیر رجسٹرڈ کالونیوں کا انکشاف

میرپور خاص:تعلقہ میں 10 غیر رجسٹرڈ کالونیوں کا انکشاف

میرپور خاص (بیورو رپورٹ) میرپورخاص میں جعلی رہائشی کالونیوں کے ذریعے ڈیڑھ ارب روپے کے فراڈ کے بعد تعلقہ میں 10 غیر رجسٹرڈ کالونیوں کا انکشاف ہوا ہے ، ڈپٹی کمشنر نے مختیارکاروں سے رپورٹ طلب کرلی۔

 تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کی غیر رجسٹرڈ کالونیوں میں ایک ایک پلاٹ مختلف لوگوں کو فروخت کئے جانے اور ڈیڑھ ارب روپے کے فراڈ کے بعد یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ میرپورخاص تعلقہ میں ایسی 10 غیر رجسٹرڈ کالونیاں ہیں جن کی قانونی دستاویزات مکمل نہیں۔ اس حوالے سے ڈی سی نے تعلقہ میرپورخاص، تعلقہ حسین بخش مری اور تعلقہ شجاع آباد کے مختارکاروں کو خط لکھ کر غیر رجسٹرڈ کالونیوں کی تفصیلات طلب کی ہیں، جس کے بعد تحصیل میرپورخاص کے مختارکار نے ایسی 10 کالونیوں کا انکشاف کیا،تازہ فراڈ کے الزام میں ملوث عابد رضا اور اس کے شراکت داروں کی دو رہائشی کالونیاں گلشن امام اور نیو سیٹلائٹ ٹاؤن، مینگو سٹی، زینت سٹی، قادر سٹی، سعد گرین سٹی، جے آر ریزیڈنسی و دیگر شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں