تھر کے کوئلے سے 200 سال تک بجلی پیدا کی جاسکتی ،سائٹ ڈائریکٹر

تھر کے کوئلے سے 200 سال تک بجلی پیدا کی جاسکتی ،سائٹ ڈائریکٹر

حیدر آباد (نمائندہ دنیا) سندھ اینگرو کیمیکل مائننگ کمپنی کے سائٹ ڈائریکٹر محمد اظہرملک نے کہا ہے کہ صحرائے تھر میں کوئلے کے ذخائر سے 200 سال تک ایک لاکھ میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے ۔۔

تھرکاکوئلہ نہ صرف پاکستان کو روشن کررہا بلکہ اس سے توانائی کی مد میں کھربوں روپے سالانہ کی بچت بھی کی جارہی، ملک میں 185 ارب ٹن کوئلے میں سے صرف تھرپارکر میں 175 ارب ٹن موجودہے جو پاکستان میں گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ تھر کا کوئلہ ملک بھر میں بجلی کی ضروریات کو پوراکرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، اگراس کوئلے کو گیس پر منتقل کردیا جائے تو آنے والے وقتوں میں کھاد بنانے کیلئے جو گیس کی ضرورت ہوتی ہے اس کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے، کیونکہ اس کوئلے سے گیس بھی بنائی جاسکتی ہے، اگر ہم اس کوئلے کو بجلی کے علاوہ تیل کی شکل میں دیکھیں تو یہ سعودی عرب اور ایران کے تیل کے ذخائر سے بھی زیادہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2009ء میں اینگرو انرجی لمیٹڈ اور حکومت سندھ نے اس سفر کی شروعات کی، 2013ء میں حکومت پاکستان نے اس منصوبے کیلئے خودمختیار گارنٹی دی، جس کے بعد 2014ء میں کوئلے کی کان کنی اور بجلی کے منصوبے کو سی پیک میں شامل کیاگیا ، 2016ء میں سالانہ 3.8ملین کوئلہ نکالنے کے معاملات طے کئے گئے، 2019ء میں پہلے مرحلے میں کوئلے کا پیداواری عمل شروع ہوا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں