لاڑکانہ:گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات کا آغاز

لاڑکانہ:گیارہویں اور  بارہویں کے امتحانات کا آغاز

لاڑکانہ (بیورورپورٹ) لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کی زیر نگرانی گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ۔

 امتحانات میں ضلع لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، شکارپور، جیکب آباد اور کشمور کندھ کوٹ سمیت دادو ضلع کی دو تحصیلوں میہڑ اور کے این شاہ سے تعلق رکھنے والے ایک لاکھ ایک ہزار 373 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، جن کے لیے مجموعی طور پر 117 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں، نقل کی روک تھام کیلئے 33 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ گزشتہ روز بارہویں جماعت کا سندھی کا پرچہ لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں