سکھر :مختلف علاقوں میں غیر قانونی مویشی منڈیاں لگ گئیں

سکھر :مختلف علاقوں میں غیر قانونی مویشی منڈیاں لگ گئیں

سکھر (بیورو رپورٹ) عید قرباں کے دن قریب آگئے ، انتظامیہ کی جانب سے مویشی منڈی نہ لگ سکی، شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی مویشی منڈیاں لگنا شروع ہوگئیں، جانوروں کی خریداری کیلئے بھاؤ تاؤ عروج پر پہنچ گئے ۔۔

منڈیوں میں خریداروں کا رش۔ تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کے موقع پر سکھر انتظامیہ کی جانب سے مویشی منڈی لگانے کی نیلامی کی جاتی ہے لیکن عید قرباں کے دن قریب آچکے ہیں اور سکھر انتظامیہ کی جانب سے اب تک منڈی لگانے کا اعلان نہیں کیا جاسکا ہے ۔ سکھر ،گردو نواح اور دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے مویشی مالکان نے منڈی قائم نہ ہونے پر شہر کے مختلف علاقوں سمیت بازاروں میں از خود مویشی منڈیاں قائم کرنا شروع کردی ہیں، جہاں جانوروں کی خریداری کیلئے بھاؤ تاؤجاری ہے ۔سکھر شہر میں قائم غیر قانونی مویشی منڈیوں سمیت بازاروں میں چھوٹے بڑے جانوروں کی بلاخو ف و خطر فروخت جاری ہے ۔ شہری و سماجی حلقوں میں اس حوالے سے گہری تشویش پائی جا رہی ہے ۔ انہوں نے سکھر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں قائم مویشی منڈیوں کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے اورتجارتی و کاروباری مرکز سمیت سڑکوں پر مویشیوں کی خریداری و فروخت پر پابندی عائد کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں