میٹرک امتحانات، 51امیدواروں سے نقل کا مواد برآمد

میٹرک امتحانات، 51امیدواروں سے نقل کا مواد برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میٹرک امتحانات میں نقل کا رجحان برقرار ہے ۔ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت بدھ کے روز دہم سائنس گروپ کا سندھی سلیس، اردو سلیس، اردو متبادل، جغرافیہ آف پاکستان اور شام کی شفٹ میں جنرل گروپ کا پرچہ لیا گیا۔

چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹر سید شرف علی شاہ نے گورنمنٹ بوائز سیکنڈری بھیرو ولیج ملیر اور گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول بھیرو ولیج ملیر کا دورہ کیا۔ آج بورڈ کے رپورٹنگ سیل میں 47امیدواروں کی شکایت موصول ہوئیں جن میں 36امیدواروں سے موبائل فون اور 15امیدواروں سے نقل کے مواد کے کیس درج ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق تعمیر ملت گورنمنٹ بوائز سیکنڈری بلاک ون گلشن اقبال سے بورڈ کے حب آفیسر نے 28 امیدواروں سے موبائل فون، بی ایف کبرول گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول لیاری سے حب آفیسر نے 3امیدواروں سے نقل کا مواد، گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول لیاری سے حب آفیسر نے 1امیدوارسے نقل کا مواد، سنگھو لین گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول لیاری سے حب آفیسر نے 3امیدوار سے نقل کا مواد، گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز سیکنڈری اسکول اورنگی ٹاؤن سے حب آفیسر نے 1امیدوار سے موبائل فون اور 1امیدوار سے نقل کا مواد برآمد کیا، پائلٹ گرامر ہائی اسکول اورنگی ٹاؤن سے حب آفیسر نے 8امیدواروں سے موبائل فون اور 4سے نقل کا مواد، اقرا اسلامیہ پیراڈائز سیکنڈری اسکول اورنگی ٹاؤن سے حب آفیسر نے 2امیدوارسے نقل کا مواد برآمد کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں