حکومت کے 100 دنوں کی کارکردگی مایوس کن قرار

 حکومت کے 100 دنوں کی کارکردگی مایوس کن قرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے موجودہ حکومت کے 100 دنوں کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ مہنگائی بدامنی بیروزگاری اور دہشتگردی میں کوئی کمی نہیں آئی ہے ۔

 سندھ میں ڈاکو راج، درجنوں آپریشن کے باوجود خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نوجوانوں کے لاشے اٹھا رہے ہیں۔ ملک معاشی و سیاسی طور بحران کا شکار ہے ۔ فارم 47 کے ذریعے حکومت میں آنے اور لانے والے خود پریشان ہیں۔ وزیراعظم کی اوقات پٹرول قیمت کے تعین کے موقع پر واضح ہوگئی۔ اسٹیبلشمنٹ کو سیاست میں مداخلت اور بناؤ و بگاڑ کا کھیل ختم، تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر ملکی سلامتی اورپاکستان کو معاشی و سیاسی بحران سے نکالنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں صوبائی دفتر میں ملاقات کرنے والے وفود سے بات چیت کے دوران کیا۔ امیر صوبہ سے سولنگی قوم کے چیف سردار زبیر خادم سولنگی نے بھی وفد کی ہمراہ ملاقات کی اور انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ صوبائی امیر نے کہاکہ پٹرول قیمتوں میں کمی کے باوجود مہنگائی کا جن ابھی بھی بوتل سے باہر ہے ۔بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور یوٹیلیٹی بلز کو دیکھ کر عوام کو دن میں ہی تارے نظر آجاتے ہیں۔ یہی حال گوشت بیکری آئٹمز اور سزی و پھل فروٹ دیگر اشیائکا ہے ۔ مہنگائی اور ٹیکس پر ٹیکس کی وجہ سے عام آدمی کا زندہ رہنا بھی مشکل بنادیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں