اوباڑو:شوہر کی فائرنگ سے بیوی قتل

اوباڑو:شوہر کی فائرنگ سے بیوی قتل

اوباڑو(نمائندہ دنیا)اوباڑو کے نواحی گاؤں جندو وڈو سولنگی میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق مقتولہ زبیدہ اپنے والدین کے گھر موجود تھی ،ملزم قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ، واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں