بی آئی ایس پی :امدادی رقم میں کٹوتی پر سخت کارروائی کافیصلہ

بی آئی ایس پی :امدادی رقم میں کٹوتی پر سخت کارروائی کافیصلہ

لاڑکانہ(بیورورپورٹ)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے افسران پر زور دیا ہے کہ وہ مستحقین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کریں ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے دربار ہال میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ ڈاکٹر شرجیل نور چنا،چیئرمین ضلع کونسل لاڑکانہ اعجاز احمد لغاری،میئر میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ انور علی لہر اور دیگر نے شرکت کی۔ چیئرپرسن نے مزید کہا کہ اس پروگرام سے 95لاکھ سے زائد افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بی آئی ایس پی حکام سے یہ  کہا کہ بینیفشریز سے کسی قسم کی کٹوتی نہ کی جائے اور اگر کوئی رپورٹ آئی تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حاملہ خواتین اور چھوٹے بچوں کا خصوصی خیال رکھا جائے ، گرمی سے بچاؤ اور  ٹھنڈے پانی کے بہتر انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ باڈہ میں دفتر کھولنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ نے کہا کہ لوگ اس پروگرام سے کافی خوش ہیں ،تاہم  اسے مزید بہتر اور موثر بنانے کی ضرورت ہے ۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں