عمرکوٹ میں ماڈل پولیس اسٹیشنز کے قیام کا اعلان

 عمرکوٹ میں ماڈل پولیس اسٹیشنز کے قیام کا اعلان

کنری(نمائندہ دنیا )عوام الناس کے مسائل اور شکایات کے فوری حل کے لیے عمرکوٹ ضلع میں تھانوں کو ماڈل پولیس اسٹیشن بنایا اور روایتی پولیسنگ کلچر کو یکسر تبدیل کیا جائے گا۔

 تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس سندھ غلام نبی میمن،ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص رینج جاوید سونہارو جسکانی کے وژن اور ہدایات پر ضلع عمرکوٹ کے پولیس تھانے تعلقہ کنری کو ماڈل پولیس اسٹیشن بنایا جائے گا،تاکہ پولیس کو ہر لحاظ سے عوامی خدمت کا ادراہ بنایا جاسکے ۔ اس ضمن میں ایس ایس پی عمرکوٹ آصف رضا بلوچ نے بتایا کہ پولیس کے اعلیٰ افسران کے وژن کے مطابق ناصرف   تھانوں کو ماڈل پولیس اسٹیشن  میں تبدیل کیا جائے گا بلکہ روایتی پولیسنگ اور پولیس کلچر کو یکسر  بد دیا جائے گا ، تاکہ تھانوں میں آنے والے سائلین کو بآسانی انصاف مل سکے اور عوام کا محکمہ پولیس پر اعتماد مزید پختہ ہوسکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے پولیس تھانہ کنری کی پرانی عمارت کو یکسر نیا بنایا جا رہا ہے جس پر تیزی سے تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے ،انہوں نے   کہا کہ ماڈل تھانے بنانے ،تزئین و آرائش، جدید اسمارٹ ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ اسمارٹ عملہ بھی تعینات کیا جائیگا، تاکہ عوام کے مسائل و شکایات کا فوری حل اور ازالہ کیا جاسکے اور تمام تر سہولیات مہیا کی جا سکیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں