سینئر پولیس اہلکاروں کی اگلے عہدے پر ترقی

سینئر پولیس اہلکاروں کی اگلے عہدے پر ترقی

سکھر(بیورو رپورٹ)ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کی سربراہی میں ڈپارٹمینٹل پروموشن کمیٹی نے سینیارٹی کی بنیاد پہ سینئر پولیس اہلکاروں کو اگلے عہدے پر ترقی دے دی،پروموٹ ہونے والے پولیس اہلکاروں میں 135کانسٹیبل شامل ہیں۔

جس میں 12 ڈرائیور کانسٹیبل کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے میں ترقی دے دی گئی ہے۔ ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کی سربراہی میں قائم ڈیپارٹمنٹل 135 پولیس اہلکاروں کوپروموشن کمیٹی نے سینیارٹی کی بنیاد پہ اگلے عہدے میں ترقی کی منظوری دے دی جبکہ ڈیپارٹمنٹل چار پولیس اہلکاروں کو مختلف سزاؤں اور  دیگر پروموشن پالیسی کے تحت زیر التوا معاملات کی بنا پر اگلے عہدے پر ترقی موخر کردی گئی۔ ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے پولیس کے جوانوں کو اگلے عہدے میں ترقی ملنے پر انہیں مبارکباد دی  ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں