روہڑی پریس کلب کے جنرل سیکریٹری کے گھر آتشزدگی

 روہڑی پریس کلب کے جنرل سیکریٹری کے گھر آتشزدگی

روہڑی(نمائندہ دنیا)روہڑی پریس کلب کے جنرل سیکریٹری محمد شفیق کے گھر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔

آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔واقعہ روہڑی کے علاقے شہزادوچوک دھرم شالہ کے قریب پیش آیا۔آتشزدگی کے واقعے کی اطلاع کے باوجود روہڑی سے فائر بریگیڈ نہیں پہنچی،علاوہ مکینوں  نے   کمروں میں پھنسی خواتین اور بچوں کو باہر نکالا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں