ملیر قائد آباد چورنگی سے ٹھیلے ختم کرنے کا فیصلہ

ملیر قائد آباد چورنگی سے ٹھیلے ختم کرنے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنرکراچی سید حسن نقوی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت شہر کے تمام صنعتی علاقوں کی بہتری اور ترقی کے لیے ہر ممکنہ کوششیں کر رہی ہے کراچی انتظامیہ صنعتی علاقوں کے شہری مسائل کے حل کے لیے اقدامات کررہی ہے ۔

وہ منگل کو لانڈھی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے دفتر میں ارکان سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کورنگی جواد مظفر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملیر ، ضلع ملیر کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز ایسو سی ایشن کے ارکان اور مختلف عہدیداران بھی موجود تھے ۔ایسوسی ایشن نے بر ساتی نالہ کی عدم صفائی تجازات سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ اور ٹریفک کی دشواریوں اور دیگر مسائل سے کمشنر کوآگاہ کیا۔فیصلہ کیا گیا کہ متوقع مون سون بارشوں سے قبل 20 جون سے شروع ہونے والی نالوں کی صفائی کے دوران بلدیہ عظمیٰ کے تعاون سے لانڈھی صنعتی نالہ کو بھی صاف کرایا جائے گا ۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ ملیر قائدآباد چورنگی پر ٹھیلوں کو ٹریفک میں رکاوٹ بننے سے روکنے کے اقدامات کر ے گی جو خلاف ورزی کرے گا ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بنے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اتفاق کیاگیا کہ ایسوسی ایشن نشہ کے عادی افراد کی بحالی کا پروگرام شروع کرے گی اور ضلعی انتظامیہ ان کوششوں کو کامیاب بنانے کے لئے ایسو سی ایشن کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں