مبینہ زیادتی کی کوشش پر اسکول پرنسپل گرفتار

مبینہ زیادتی کی کوشش  پر اسکول پرنسپل گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں نجی اسکول میں دسویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کی کوشش کے الزام میں نجی اسکول کے پرنسپل منظر الہدیٰ کو گرفتار کرلیا گیا۔واقعہ کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی بہن کی مدعیت میں تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج کیا گیا۔

مدعیہ نے پولیس کو بیان دیا کہ اسکول پرنسپل نے اسکی بہن کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی اور ہراساں کیا۔ اسکول پرنسپل واٹس ایپ پر طالبہ کو فحش پیغامات بھیجتا رہتا تھا، مدعیہ نے بتایا کہ یکم جون کو پرنسپل نے اس کی بہن کو اپنے کمرے میں بلاکر زیادتی کی کوشش کی، ہراساں کیا اور تشدد بھی کرتا رہا،متاثرہ طالبہ پرنسپل سے ہاتھا پائی کرکے بھاگنے میں کامیاب ہوئی، مدعیہ نے مزید بتایا کہ اس کی بہن کو کمرے میں بلانے کے بعد پرنسپل نے سی سی ٹی وی کا رخ چھت کی طرف کردیا تھا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں