فراڈ میں ملوث جاپان قونصلیٹ کے دوملازمین اور نجی بینک کے دو افسران گرفتار

فراڈ میں ملوث جاپان قونصلیٹ کے دوملازمین اور نجی بینک کے دو افسران گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات کی مدد سے کروڑوں روپے کی خردبرد اورفراڈ میں ملوث جاپان قونصلیٹ کے دوملازمین اور نجی بینک کے دو افسران کو گرفتار کرکے رقم برآمد کرلی۔

قونصلیٹ کی تحریری شکایت پرایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے کارروائی کی۔ برآمد کردہ رقم میں 1 لاکھ 21 ہزارامریکی ڈالرز،6 لاکھ پاکستانی روپے اور 6 لاکھ کے شیئرز سرٹیفکیٹ شامل ہیں۔گرفتارقونصلیٹ ملازمین میں عبید اوروکٹر، نجی بینک کے فہد اورذیشان نامی افسران شامل ہیں۔ قونصلیٹ کے ایک سفارتکارکی اہلیہ کے نام پرجعلسازی سے نجی بینک میں دو اکاؤنٹس کھولے گئے جن کے ذریعے فراڈ کیا گیا۔ ملوث قونصلیٹ ملازمین نے رقم نکلوانے کے لئے سفارتکار کی اہلیہ کے جعلی دستخطوں سے چیک جمع کرائے  ۔ ملازمین نے قونصلیٹ کے بجلی کے بل کی رقم اور کسٹمز کلیئرنس کی رقم بھی خورد برد کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں