نیوز چینلز کا مالک اور صحافی ظاہر کرنے والا جعلساز گرفتار،مقدمہ درج

نیوز چینلز کا مالک اور صحافی ظاہر کرنے والا جعلساز گرفتار،مقدمہ درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)خود کو نیوز چینلز کا مالک اور صحافی بتانے والا ملزم پولیس کے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق جعلی صحافی نوید عباس کے خلاف سرکار مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا مقدمہ تھانہ درخشاں میں اے ایس آئی سکندر اعظم کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ملزم کے قبضے سے مختلف جاب اور وزیٹنگ کارڈز برآمد ہوئے ۔مدعی کے مطابق وہ کارسرکار میں مصروف تھا کہ ایک شخص کمرے میں داخل ہوا اور اس نے خود کو دنیا نیوز اور اے آر وائی نیوز کا مالک ظاہر کیا۔ملزم نے کہا کہ وہ رفتار نیوز کا چیئرمین بھی ہے ۔ملزم نے پولیس آفیسر کو کہا کہ تھانہ درخشاں کی حدود میں کہی غیر قانونی کام چل رہے ہیں۔ملزم سے صحافی ہونے سے متعلق پوچھا تو ٹال مٹول سے کام لینے لگا،کہنے لگا آپ کون ہوتے ہو مجھ سے شناخت طلب کرنے والے ،ایس ایچ او نے چینل مالک ہونے کا ثبوت مانگا تو نہ دے سکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں