کے الیکٹرک کا ٹیکس دہندگان کے لئے سہولت کا اعلان

کے الیکٹرک کا ٹیکس دہندگان  کے لئے سہولت کا اعلان

کراچی(پ ر)کے الیکٹرک نے ٹیکس دہندگان کے لئے سہولت کا اعلان کردیا،اب صارفین بجلی بلوں پر ادا کردہ ٹیکس کا سرٹیفکیٹ گھر بیٹھے حاصل کر سکیں گے ۔کے الیکٹرک نے اپنی کے ای لائیو ایپ پر صارفین کی سہولت کے لئے نئی سروس متعارف کردی۔

 صارفین چار آسان کلک سے ٹیکس سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔صارفین بجلی کے بلوں کے ذریعے ادا کردہ سیلز ٹیکس، ایڈوانس انکم ٹیکس، اور ود ہولڈنگ ٹیکس سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ کے الیکٹرک نے صارفین کے لیے ان کے ٹیکس دستاویزات تک ڈیجیٹل اور برق رفتار رسائی کو ممکن بنائی۔ اقدام کے الیکٹرک کی خدمات کو ڈیجیٹائز کرنے کے عمل کا حصہ ہے ، جسکا مقصد صارفین کو زیادہ سہولت کے ساتھ آسان رسائی فراہم کرنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں