ای او بی آئی اثاثوں کے تخمینے کیلئے بولیاں طلب

ای او بی آئی اثاثوں کے تخمینے کیلئے بولیاں طلب

کراچی (این این آئی)حکومت پاکستان نے 30 جون تک ای او بی آئی کے اثاثہ جات اور قانونی واجبات کی بارہویں تخمینہ کاری کے لئے معروف ایکچوریل فرموں سے بولیاں طلب کرلی ہیں تاکہ آئندہ کے لئے ای او بی آئی کنٹری بیوشن اور پنشن کے متعلق حکمت عملی ترتیب دی جاسکے ۔

اشتہار کے مطابق ای او بی آئی میں رجسٹرڈ اداروں کی تعداد 94,609 اور بیمہ دار افراد کی تعداد تقریباً 5,35,000 بتائی گئی ہے ۔ جبکہ بولیاں 26 جون کو ہیڈ آفس کراچی کھولیں جائیں گی۔ای او بی آئی کے سابق افسر تعلقات عامہ اور ماہر سماجی تحفظ اسرار ایوبی نے بتایا کہ ای او بی ایکٹ 1976 کی دفعہ21 کے تحت ای او بی آئی اپنے جملہ اثاثہ جات اور قانونی واجبات کا ہر تین برس کے وقفہ کے بعد قانونی تخمینہ کاری(actuarial valuation) کرانے کی پابند ہے جس کے بغیر ای او بی آئی کے کنٹری بیوشن اور پنشن کی شرح میں اضافہ نہیں کیا جاسکتا ۔ واضح رہے کہ ای او بی آئی کے اثاثہ جات اور قانونی واجبات کی کی گیارہویں تخمینہ کاری 30 جون 2022 میں کی گئی تھی ۔ جس کے دوران پنشن فنڈ کی ویلیو 448.481 ارب روپے تھی اور جبکہ پنشن فنڈ کو قانونی واجبات کی مد میں 2,517.068 ارب روپے کے خسارہ کا سامنا تھا ۔ ایک جائزہ رپورٹ کے مطابق ای او بی آئی کے بیمہ دار افراد میں سالانہ 10 فیصد اور پنشن کی شرح میں ہر تین برس بعد 23 فیصد اضافہ ہو رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں