نوین فاطمہ کیس میں ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد

نوین فاطمہ کیس میں ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی بھان سعید آباد کی رہائشی نورین عرف نوین فاطمہ کے قتل کیس میں گرفتار ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے ۔

جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل لارجر بینچ کے روبرو سماعت ہوئی۔ عدالت نے مقتولہ کے والد علی محمد اور بیٹے احسن مہر کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ مدعی مقدمہ کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ نورین فاطمہ کو بھان سعید آباد کے علاقے میں مئی 2023 میں قتل کردیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں