شہری اور قربانی کے جانور کوزخمی کرنے والا ڈکیت گرفتار

شہری اور قربانی کے جانور کوزخمی کرنے والا ڈکیت گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سعید آباد پولیس نے شہری اور قربانی کے جانور کو زخمی کرنے والے ڈکیت کو گرفتار کر لیا،بعدازں زخمی جانور کو ذبح کردیا گیا۔پولیس کے مطابق دو مسلح ملزمان نے سعیدآباد گلشن غازی موڑ پر دوران واردات فائرنگ کی۔

 ڈکیتوں کی فائرنگ سے آفتاب نامی شہری زخمی ہوا جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے گلی میں باندھا گیا قربانی کا جانور بھی زخمی ہوا۔اسی دوران تھانہ سعیدآباد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔فائرنگ کے تبادلہ کے بعد حزیفہ نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزم کا سہیل نامی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس کو شبہ ہے کہ فرار ملزم زخمی ہوا ہے جسکی تلاش کی جارہی ہے ۔گرفتار ملزم کے قبضہ سے نائن ایم ایم پستول برآمد کرلیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں