مسلسل غیرحاضری پر اسسٹنٹ رجسٹرار معطل

مسلسل غیرحاضری پر اسسٹنٹ رجسٹرار معطل

کراچی (اے پی پی)مشیرِ وزیر اعلیٰ سندھ احسان الرحمان مزاری نے منگل کی صبح حسن اسکوائر کے رجسٹرار آفس کا اچانک دورہ کیااور مسلسل غیر حاضر رہنے پر اسسٹنٹ رجسٹرار محمد عثمان خاصخیلی کومعطل کردیا۔

 احسان الرحمان مزاری نے اپنی نگرانی میں رجسٹرار آفس میں بائیو میٹرک سسٹم فعال کرواکرسیکریٹری کوآپریٹو ڈپارٹمنٹ سندھ اطہر میرانی کو تمام افسران اور اسٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے افسران کو عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں