کے ایم سی ملازم اور اسکی فیملی کوفلیٹ سے بے دخل نہ کرنے کاحکم

کے ایم سی ملازم اور اسکی فیملی کوفلیٹ سے بے دخل نہ کرنے کاحکم

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے کے ایم سی اسٹاف فلیٹ بہادر شاہ مارکیٹ سے ملازمین کی بے دخلی کے خلاف درخواست پرکے ایم سی ملازم اور ان کی فیملی کو بے دخل کرنے سے روک دیا۔کے ایم سی ملازم مسعود احمد کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی ۔

درخواست گزارکے  وکیل محمد احمد ایڈووکیٹ نے بتایا کہ کے ایم سی نے 2019 میں فلیٹ الاٹ کیا تھا۔درخواست گزار بلاتعطل کے ایم سی کے واجبات اور کرایہ ادا کررہا ہے ۔ کے ایم سی انتظامیہ نے بغیر سنے  فلیٹ خالی کرنے کا نوٹس دے دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں