اوباڑو :کچے میں پہلا مفت طبی کیمپ،نادرا کی سہولت فراہم

اوباڑو :کچے میں پہلا مفت طبی کیمپ،نادرا کی سہولت فراہم

اوباڑو(رپورٹ:شیرباز بلوچ )کچے کے علائقوں میں ڈکیتوں کے خلاف جاری فورسز کے آپریشنز کے نتیجے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے لگی۔۔

امن و امان کی بحالی کے بعد ڈی جی رینجرز کی خصوصی ہدایات پر راونتی کچے کے علائقے میں مفت طبی کیمپ اور نادرا کی سہولیات فراہم کرنے کا اہتمام کیا گیا۔ مفت طبی کیمپ میں مریضوں کا معائنہ کرکے انہیں ادویات اور دیگر سہولیات فراہم کی گئیں جس سے سیکڑوں مکین مستفید ہوئے ۔اس موقع پر سندھ رینجرز کے میجر اسد نے روزنامہ دنیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کچے کے علائقے میں کچھ راہ راست سے بھٹکے ہوئے لوگ بدامنی پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں جنہیں راہ راست پر لانے کے لیے کام کررہے ہیں۔ اس موقع پر ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیر نور چنا کا کہناتھاکہ کچے کے لوگ ہمارا ہی حصہ ہیں جنہیں بنیادی سہولیات دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں