حیدرآباد:کار ڈیلر سے 15 لاکھ روپے لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار

 حیدرآباد:کار ڈیلر سے 15 لاکھ  روپے لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار

حیدرآباد (نمائندہ دنیا ) منگل اور بدھ کی درمیانی شب سیری کے قریب کار سوار 3 افرادکو مسلح ملزمان نے یرغمال بناکر 15لاکھ روپے لوٹ لئے اور مزاحمت پر کار ڈیلر زمان خان کو زخمی کردیا ۔۔

جسے سول اسپتال حیدرآبادمیں داخل کرادیاگیا۔ واقعہ اطلاع پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے لوٹی گئی رقم بھی برآمد کرلی۔ جن ملزمان نے کارروائی کی ان میں سے اصغر شاہ نامی ملزم نے کار ڈیلر کو کارخریدنے کیلئے ہوسڑی بلایا تھا۔ اصغر شاہ نے مخبری کی تھی ۔گرفتار ملزمان بھٹائی نگر قاسم آباد کے رہائشی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں