بہار کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے :ہشام الٰہی

بہار کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سخت  کارروائی ہونی چاہئے :ہشام الٰہی

لاہور(سیاسی نمائندہ)جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا مسلم خواتین کا حجاب یا نقاب زبردستی ہٹانا اس کی آزادی، اس کے وقار پر صریحاً حملہ ہے۔

مسلم خاتون کا نقاب کھینچنے والے بہار کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانی چاہئے ۔جمعیت اہلحدیث پاکستان نے مطالبہ کیا بھارتی ریاست بہار میں بنیادی انسانی حقوق پامال کرنے والے کو سخت اور عبرتناک سزا دی جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت اہلحدیث سیکریٹریٹ لاہور میں آئے جمعیت و اہلحدیث یوتھ فورس لاہور، تحریک طلبا اہلحدیث لاہور کے رہنماؤں سے دوران ملاقات میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں