پنگریو :ضلع بدین میں عید کے تینوں دن سوئی گیس کا بحران

پنگریو :ضلع بدین میں عید کے تینوں دن سوئی گیس کا بحران

پنگریو (نمائندہ دنیا) سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے عیدکے تینوں دن ضلع بدین میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی، عوام کو شدید پریشانی کاسامنا رہا۔

تفصیلات کے مطابق پنگریو، ٹنڈوباگو، ملکانی شریف، کھوسکی، نندو، شادی لارج، گوٹھ حاجی دین محمد، حاجی خان ویڑھو، خلیفوقاسم، خیرپورگمبو اور ضلع بدین کے دیگر شہروں، قصبوں اور دیہات میں عیدالاضحی کے تینوں دن گیس کی لوڈشیڈنگ جاری رہی، جبکہ پریشر میں کمی کاسلسلہ 24 گھنٹے جاری رہا۔ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے باعث خواتین کو کھانے کی تیاری میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ گیس کی طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پریشرمیں کمی سے پریشان صارفین نے میڈیا کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سوئی گیس کمپنی بھی حیسکو کے نقش قدم پرچل نکلی ہے ، ہرتہوار اور اہم مواقع پر جان بوجھ کر گیس بند کرکے صارفین کو اذیت میں مبتلا کر دیا جاتا ہے ، مگر اس کاکوئی نوٹس نہیں لیتا۔ صارفین نے وزیرپٹرولیم اورگیس سے مطالبہ کیا کہ عیدالاضحیٰ کے تینوں دن ضلع بدین میں سوئی گیس کمپنی کی جانب سے کی جانے والی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اورپریشر میں کمی کرنے کا نوٹس لیاجائے اور عوام کو پریشان کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک چلانے پرمجبورہوجائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں