منشیات فروش دو ملزمان گرفتار،ایک کلو سے زائد چرس اور ہیروئن برآمد

منشیات فروش دو ملزمان گرفتار،ایک کلو سے زائد چرس اور ہیروئن برآمد

کراچی (اے پی پی)لانڈھی پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس اور ہیروئن برآمد کرلی۔

ترجمان کورنگی پولیس کے اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں شیر محمد عرف شیرو اور ذیشان شاہ شامل ہیں۔دوسری جانب کھوکھرآپار پولیس نے مفرور ملزم بلال عرف ڈانگا کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ کھوکھرآپار پولیس کا کچھ روز قبل دو ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس میں پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو آصف کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ اس کا ساتھی ملزم بلال عرف ڈانگا فرارہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں