سکھر :صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، تعفن سے بیماریاں پھیلنے لگیں

سکھر :صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، تعفن سے بیماریاں پھیلنے لگیں

سکھر (بیورو رپورٹ)سکھر میونسپل کارپوریشن کی مجرمانہ غفلت اور لاپروائی کے باعث شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی۔۔۔

 شہر کے تجارتی و کاروباری مرکز، مصروف ترین شاہراہوں پر جمع گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنے والے تعفن نے وبائی امراض اور بیماریاں پھیلنے لگی ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق شکایات کے باوجود انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ انتظامیہ شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کوئی موثر اقدام نہیں کررہی۔ شہریوں، سماجی حلقوں سمیت متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے وزیر بلدیات ،کمشنر سکھر ،میئر سکھر ، میونسپل کمشنر سمیت دیگر حکام سے نوٹس لیکر شہریوں کو بنیادی و بلدیاتی سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں