ختم نبوت ؐکا تحفظ ہر مسلمان کا دینی فرض ہے ،شاداب رضا

ختم نبوت ؐکا تحفظ ہر مسلمان کا دینی فرض ہے ،شاداب رضا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہاکہ ختم نبوت ؐکا تحفظ کرنا اور مظلوم کیلئے آواز بلند کرناہر مسلمان کا دینی واخلاقی فرض ہے ۔۔۔

فلسطین میں مظلوم ونہتے مسلمانوں کی نسل کشی کو اقوام متحدہ بزور طاقت روکے ،اسرائیل دنیا کے امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے انصاف اور طاقت کے توازن کو ہر حال میں ممکن بنانا ہوگا۔ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو نہ ماننا انصاف پر مبنی فیصلوں کی تضحیک ہے ،اقوام متحدہ اور عالمی عدالت دنیا کو بتائیں نیٹو فوج کا استعمال کیا صرف مسلم ممالک پر ہوگا،جنگی جرائم کا مرتکب اسرائیل سلامتی کونسل کی قرارداد اور عالمی عدالت کے فیصلے کو تسلیم نہیں کررہا اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ،شدت پسندی پر یقین نہیں رکھتے مگر اسرائیل شدت پسندی اور مسلم نسل کشی کے ذریعے حالات کو خراب کررہا ہے ،یہود ونصاریٰ مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے جو یہودیوں سے پینگیں بڑھانے کے بجائے مسلم اُمہ کی ترقی اور مظلوم مسلمانوں کا ساتھ دیں،اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ کو نیٹو فوج کے آپریشن کے آپشن کو استعمال کرنا ہوگا،او آئی سی مسلم اُمہ کی ترجمانی کرتے ہوئے غزہ کے مسلمانوں کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔شاداب رضا کا کہنا تھا کہ ظلم وجبر کی اندھیری رات ختم ہونیوالی ہے اسرائیل جلد نشان عبرت بنے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں