بجٹ میں عوام کے لیے کوئی ریلیف نہیں ،محمد حسین محنتی

بجٹ میں عوام کے لیے کوئی ریلیف نہیں ،محمد حسین محنتی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ وفاقی وصوبائی بجٹ میں عوام کے لیے کوئی ریلیف نہیں ہے ۔

حکومتی دعووں کے برعکس ٹیکسوں کی بھرمار سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا جس سے عام غریب آدمی ہی متاثر ہوگا۔منگل کے روز جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن جماعتیں شریف حکومت کے پیش کردہ بجٹ کو عوام دشمن، پیپلزپارٹی سمجھتی ہے کہ عوام کو ریلیف نہیں ملا اور خودحکمراں جماعت ن لیگ کے سربراہ نواز شریف بھاری ٹیکسوں سے ناراض اور دل گرفتہ ہیں تو پھر قوم پوچھنا چاہتی ہے کہ آخر یہ بجٹ بنایا کس نے ہے ؟۔انہوں نے کہا کہ سودی نظام ،آئی ایم ایف کی غلامی اورکرپٹ قیادت سے نجات کے بغیرملک وقوم کی تقدیر نہیں بدل سکتی۔صوبائی امیرکا مزیدکہنا تھا کہ موجودہ بجٹ میں سفید پیش و کم آمدنی والے طبقے پر بھاری ٹیکس لگار کر ان کی مشکلات مزید اضافہ کیا گیا ہے ۔جماعت اسلامی کو اقتدارملا تو ملک وقوم کو سودی نظام اورآئی ایم ایف کی غلامی سے نجات دلائیں گے ۔علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی ،جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ اورسیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا نے سینئرصحافی لاڑکانہ یونین آف جرنلٹ کے صدر اورنجی ٹی وی کے بیوروچیف طارق محموددرانی کے والد کی وفات پردلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت درجات بلندی اورپسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں