واٹر کارپوریشن کے تحت ٹھنڈے مشروبات اور پانی کی سبیلیں

 واٹر کارپوریشن کے تحت ٹھنڈے مشروبات اور پانی کی سبیلیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر ہائیڈرنٹس سیل واٹر کارپوریشن نے ہیٹ ویو سے نمٹنے کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے واٹر کارپوریشن کے تمام سرکاری ہائیڈرنٹس سمیت شہر مختلف کے مقامات پر ٹھنڈے مشروبات اور ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگادی۔

 اس موقع پر سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان کا کہنا تھا کہ میئر کراچی کی ہدایت پر ٹھنڈے مشروبات اور پانی کی سبیلیں لگائی گئی ہیں۔ سبیلیں لگانے کا بنیادی مقصد شہریوں کو ہیٹ ویو سے محفوظ رکھنا اور  ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے آگاہی فراہم کرنا ہے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ انچارج ہائیڈرنٹس سیل الٰہی بخش بھٹو اور فوکل پرسن برائے ہائیڈرنٹس سیل شہباز بشیر تمام سبیلوں کی ذاتی طور پر خود نگرانی کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں