مصنوعی آبی قلت کے پیچھے ٹینکر مافیا کا ہاتھ ہے ، رانا رئیس

مصنوعی آبی قلت کے پیچھے  ٹینکر مافیا کا ہاتھ ہے ، رانا رئیس

کراچی (آئی این پی)سماجی رہنما رانا رئیس نے کراچی کے ضلع وسطی میں پانی کی قلت پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ شہرقائد میں پانی کی شدید کمی کی وجہ سے ہر شہری سراپا احتجاج ہے۔

ضلعی انتظامیہ پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے اور ہر ضلع کی ضروریات کے مطابق پانی سپلائی کرے ، گرمی کی وجہ سے پانی کی مانگ اور استعمال میں اضافہ ہوا ہے ٹینکر مافیا کو فائدہ پہنچانے کے لیے متعلقہ اداروں کی ملی بھگت سے پانی کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں