جامعہ کراچی:ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس کے نتائج کا اعلان

جامعہ کراچی:ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس کے نتائج کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ناظم امتحانات جامعہ کرچی کے مطابق ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس(اے ڈی سی) سال اول،دوئم وباہم ریگولروپرائیویٹ سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

نتائج کے مطابق ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس (اے ڈی سی) سال دوئم وباہم ریگولرکے امتحانات میں کے ایم اے گرلز ڈگری کالج کی طالبہ سویراجاویدبنت محمد جاوید نے 1045 نمبرزکے ساتھ پہلی جبکہ بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فارویمن کی نمرہ ارشد بنت محمد ارشد نے 1043 نمبرزکے ساتھ دوسری اور کالج آف اکاؤنٹنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کی اریبہ بنت محمد ندیم نے 1041 نمبرزکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں کل 3562 طلباوطالبات شریک ہوئے، 303 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 446 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔ ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس (اے ڈی سی)سال دوئم وباہم پرائیویٹ کے امتحانات میں جویریہ زین بنت سید زین العابدین نے 920 نمبرزکے ساتھ پہلی جبکہ محمد سعد ولد محمد طاہر نے 912 نمبرزکے ساتھ دوسری اور معظمہ رئیس بنت محمد رئیس نے 866 نمبرزکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ امتحانات میں کل 376 طلبہ شریک ہوئے، 13 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 37 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔ ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس (اے ڈی سی) سال اول ریگولرکے امتحانات میں 4356 طلبہ شریک ہوئے، 384 طلبہ کو کامیاب قرار دیا گیا جبکہ 3972 طلبہ ناکام قرارپائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں