ہیٹ ویو کے پیش نظر 124مراکز قائم

 ہیٹ ویو کے پیش نظر  124مراکز قائم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترجمان کمشنر کراچی ستار جاوید کی جانب سے رات گئے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمشنرکراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پرہیٹ ویو کی لہر کے پیش نظر شہر کے تمام اضلاع میں 124 مراکز قائم کر دیے گئے ہیں۔

 جن میں چورنگیوں، بس اسٹاپس اور بازاروں میں 77 ہیٹ ویو کیمپس لگائے گئے ہیں۔کیمپس میں شہریوں کو سایہ دار جگہ، پینے کے ٹھنڈے پانی اور برف کی سہولت فراہم کی گئی ہے جبکہ مختلف اسپتالوں اور ڈسپنسریز میں ہیٹ ویو سینٹرزبناے گئے ہیں جہاں طبی سہولت فراہم کی جاسکتی ہے ۔یاد رہے کہ جاری گرمی کی لہر کیے باعث تین روز میں 50سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں