بلڈنگ انسپکٹر رضوان خانزادہ معطل ایف آئی آر درج کرنے کاحکم

بلڈنگ انسپکٹر رضوان خانزادہ معطل ایف آئی آر درج کرنے کاحکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 6میں 40سال پرانی عمارت گرنے کا معاملہ ،ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبد الرشید سولنگی نے بلڈنگ انسپکٹر رضوان خانزادہ کو معطل کردیا گیا ۔

 ایس بی سی اے حکام کے مطابق بلڈنگ انسپکٹر مبینہ طور پر غیر قانونی تعمیرات میں ملوث پایا گیا تھا ۔ڈی جی ایس بی سی اے کے احکامت پر ایس بی سی اے ڈائریکٹر سینٹرل کو ایف آئی آر درج کرانے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ ڈی جی ایس بی سی اے عبد الرشید سولنگی کے مطابق اگر ائندہ بھی میرا کوئی افسر غیر قانونی تعمیرات یا اس طرح کی کسی بھی عمل میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی،حکومت اور قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے ، کوئی کتنا بھی با اثر کیوں نہ ہو کس کو غیر قانونی تعمیرات کے اجازت نہیں دی جائے گی۔صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کی خصوصی ہدایت پر سندھ بھر میں غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لیے اپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں